تازہ ترین

حضرت میاں خلیل احمد شرقپوری نقشبدی مجددی رحمتہ اللہ علیہ کا 6 واں سالانہ عظیم الشان عرس مبارک آج بروز جمعتہ المبارک شرقپور شریف میں احتتام پذیر ہو گیا۔ عرس مبارک میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین علما مشائخ عظام نے شرکت کی۔ عرس مبارک کا اہتمام سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرربانی شرقپور شریف صاحبزادہ حافظ میاں ولید احمد جواد شرقپوری اور صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نے کی۔

صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد شرقپوری

حضرت صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد شرقپوری مجددی مدظلہ العالیٰ 17 جولائی بروز جمعتہ المبارک 1981 عیسوی کو پیر حضرت میاں خلیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ کے گھر پیدا ہوئے۔

ولی کامل ہونے کی بشارت

حضرت صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد شرقپور کی پیدائش کی خبر فخر المشائخ حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔ یہ خبر سن کر آپ کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ آپ نے اسی وقت مسجد نبوی شریف میں شکرانے کے نوافل ادا کیے۔ حضرت میاں ولید احمد جواد شرقپوری مجددی مدظلہ العالیٰ کے لیے بہت سے دعائیں کیں اور فرمایا "یہ بیٹا ولی کامل ہو گا۔

نام تجویز کرنا

حضرت مولانا فضل الرحمٰن مدنی ابن قطب مدینہ ضیا بن مدنی آف مدینہ منورہ (خسر مولانا امام شاہ احمد نورانی رحمتہ اللہ علیہ، مدفون جنت البقیع، مدینہ منورہ) جو کہ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی محفلوں میں "رباط شیرربانی" میں تشریف لاتے تھے سے میاں ولید احمد جواد شرقپوری کا نام تجویز کرنے کی درخواست کی تو انہوں نےفرمایا۔ "نام تو میں نے حروف ابجد کے حساب سے بتادیا ہے لیکن کل آپ اس کا عیققہ کریں۔ "
مدینہ منورہ میں آپ رحمتہ اللہ علیہ نے دوبکرے لیے اور تیسرے دن دعوت عقیقہ کی تو بہت سی مدنی شخصیتیں تشریف لائیں اور محفل میلاد منائی گئی۔

جانشین ہونے کی پیشن گوئی۔

حضرت مولانا فضل الرحمٰن مدنی ابن قطب مدینہ ضیا بن مدنی آف مدینہ منورہ نے فرمایا۔ "یہ آپ کا جانشین ہو گا۔ دین کی خدمت کرنےمیں مددگار ثابت ہوگا۔"

رباط شیرربانی اور محفل میلاد کا انعقاد

"رباط شیرربانی" میں بڑی بڑی شخصیات اور بزرگ ہستیاں تشریف لاتیں۔ روزانہ محفل میلاد ہوتی۔ آپ ان کی بہت خدمت کیا کرتے تھے۔ ان شخصیات میں سے چند ایک کے نام یہ ہیں۔

حضرت سید محفوظ الحسن شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ آف مکان شریف
حضرت غزالی زماں حضرت سعید احمد کاظمی شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ ملتان شریف
حضرت میاں نور جہانیاں صاحب رحمتہ اللہ علیہ آف چشتیاں شریف
سیدی حضرت مولانا فضل الرحمٰن مدنی ابن قطب مدینہ ضیا بن مدنی آف مدینہ شریف
مفتی اعظم شام حضرت علی مراد شامی رحمتہ اللہ علیہ آف دمشق
حضرت ہاشم جان مجددی رحمتہ اللہ علیہ آف افغانستان
حضرت مالکی صاحب آف مکہ شریف
سید تمر مہدی رحمتہ اللہ علیہ آف مدینہ طیبہ بہت بڑے مرد درویش قلندر تھے
حضرت بابا جی خان محمد صاحب آف مدینہ طیبہ
حضرت صوفی حسین حلمی آشک نقشبندی استنبول ترکی (اعظم چشتی رحمتہ اللہ علیہ)
جناب ظہوری قصوری رحمتہ اللہ علیہ
جناب ہدایت اللہ درویش لاھور
جناب اصغر سلطانی صاحب
جناب زاہد الیاس رحمانی رحمتہ اللہ علیہ
جناب محمد منشا تابش قصوری چشتی سیالوی

مدینہ منورہ سے ایک خط

فخر المشائخ حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری نقشبندی مجددی رحمتہ اللہ علیہ نے سعودی عرب سے حضرت میاں ولید احمد جواد شرقپوری کی پیدائش کی خوشخبری میں الحاج ملک محمد حیات مرحوم کو ایک خط لکھا تھا جس کا عکس درج ذیل ہے۔

محترمی و مکرمی
سلام مسنون، دعا کثیر، آپ کا نوازش نامہ ملا، شکریہ۔ مولاکریم بطفیل سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم دین و دنیا میں کامیاب فرمائیں۔ مصائب و آلام سے نجات دیں۔ صوم و الصلواۃ کی پابندی رکھیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے میاں خلیل احمد کو بیٹا دیا ہے۔ میں نے پوتے کا نام "میاں ولید احمد جواد" رکھا ہے۔ دعا فرمائیں اس کی عمر دراز ہو اور اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلے۔ ملنے والے حضرات مدینہ منورہ میں شہدا، احد روڈ پر بلدیہ منطقہ شمالی کے آفس کے ساتھ والی بلڈنگ کے کونے پر عمارہ عبدالعزیز فضل میں پرتگالی سنٹر پر ملیں۔ شرقپور شریف میں خلیل احمد کو میری خریت سے مطلع فرمادیں۔
جملہ احباب کو میری خریت سے آگاہ کردیں۔

خاکپائے شیرربانی
میاں جمیل احمد شرقپوری۔

اس خط کا عکس کتاب روحانیت کی جستجو : از حاجی محمد حیات نقشبندی مجددی میں موجود ہے۔ اس خط کی تحریر پڑھنے میں دقت پیش آئی ہے۔ اگر کوئی غلطی رہ گئی ہو تو اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔