تازہ ترین

حضرت میاں خلیل احمد شرقپوری نقشبدی مجددی رحمتہ اللہ علیہ کا 6 واں سالانہ عظیم الشان عرس مبارک آج بروز جمعتہ المبارک شرقپور شریف میں احتتام پذیر ہو گیا۔ عرس مبارک میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین علما مشائخ عظام نے شرکت کی۔ عرس مبارک کا اہتمام سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرربانی شرقپور شریف صاحبزادہ حافظ میاں ولید احمد جواد شرقپوری اور صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نے کی۔

شجرہ شریف

شجرہ منظومہ

ازحکیم نیر واسطی


ہزار باربشویم دہن زمشک و گلاب
ہنوز نام تو گفتن کمال بے ادبی ست

بخش دے یارب تجھے اپنی سخا کا واسطہ
رحم فرما شافع روز جزا کا واسطہ

صدق دے یارب مجھے صدیق اکبر کےلیے
فقر دے سلمان محبوب پیمبر کے لیے

حضرت قاسم کا صدقہ میری بگڑی کو بنا
حضرت جعفر کا صدقہ دے مرے دل کو ضیاء

رکھ مجھے باعافیت بہر جناب بایزید
بوالحسن کا واسطہ دے مجھ کو نصرت کی نوید

بوعلی کا واسطہ کردے مری مشکل کو حل
دے مجھے علم طریقت اور توفیق عمل

بہر یوسف قید غم سے دہر میں آزاد کر
عبدالخالق کے لیے عقبیٰ میں مجھ کو شاد کر

حضرت عارف کے صدقے میں مجھے عرفان دے
حضرت محمود کا صدقہ مجھے ایمان دے

واسطہ خواجہ علی کا فقر درویشانہ دے
واسطہ بابا سماسی کا دل دیوانہ دے

اے خدا بہر جناب شیر حق میر کلال
حرص دنیا کو مرے بت خانہ دل سے نکال

دے مجھے صبرو رضا صدقہ بہاوالدین کا
کر مجھے صحت عطا صدقہ علاو الدین کا

دے میرے دل کو سکوں یعقوب چرخی کے طفیل
حضرت احرار کے صدقے میں دھو دے دل کا میل

حضرت زاہدکے صدقے میں مجھے زاہد بنا
حضرت درویش کے صدقے میں دے فقر و غنا

خواجہ امکنگی کا صدقہ داغ عصیاں کو مٹا
حضرت باقی کا صدقہ دے بقا بعد الفنا

شیخ احمد کے لیے غیروں کی منت سے بچا
صرف اپنا ہی مجھے محتاج رکھ اے کبریا

حضرت معصوم کا صدقہ دکھا کوئے رسولﷺ
بس رہی ہے جس میں اب تک بوئے گیسوئے رسولﷺ

واسطہ عبدالاحد کا مالک ارض و سما
کر مجھے ایمان اور توحید کی دولت عطا

کھول دے دل کی کلی بہر سعید نامدار
تاکہ میر گلشن امید میں آئے بہار

اے خدا بہر جناب خواجہ حنفی پارسا
وقت آخر نزع کی تکلیف سے مجھ کو بچا

بخش دے شیخ محمد کے لیے میری خطا
واسطہ خواجہ زکی کا اپنی الفت کر عطا

واسطہ خواجہ زماں کا دے مجھے ذوق فنا
بہر محمد قبر میں ہو نور احمد کی ضیا

اے خدا بہر جناب خواجہ حاجی شاہ حسین
دےمرے بے چین دل کو دین اور دنیا میں چین

حشر میں جب ہو تیرے دربار میں میرا قیام
ہاتھ میں ہو میرے دامان نبی بہر امام

بہر حضرت میر صاوق صاحب صدق و صفا
سرخرو رکھ دوجہاں میں مجھ کو اے میرے خدا

واسطہ یارب تجھے خواجہ امیر الدین کا
دے مجھے علم و حیا رزق و شفا صبر و غنا

واسطہ دیتا ہوں یارب میں تجھے اس نام کا
جو ہمیشہ تیری محبوبی کے گن گاتا رہا۔

عشق میں جس کے دل حسرت زدہ دیوانہ ہے
شرقپور اب جس کے باعث نور کا کاشانہ ہے

اے خدا کیا نام پیارا ہے تیرے محبوب کا
حضرت شیر محمد صاحب جودو سخا

قطب دوراں شیخ عالم ہادی راہ صفا
نائب شمس الضحیٰ بدرالدجیٰ صدر العلیٰ

اے خدا صدقہ میاں صاحب کے نام کا
حشر میں ہم عاصیوں کو ظلی رحمت میں چھپا

واسطہ یارب تجھے حضرت غلام اللہ کا
تابع احکام کر مجھ کو کلام اللہ کا

حضرت ثانی کا صدقہ اے مرے رب قدیر
کر میرے سینے کو انوار نبی ﷺ سے مستنیر

بہر حضرت ثانی لا ثانی جناب قبلہ گا
ہم سیہ کاروں کو اپنی رحمتوں میں دے پناہ

ثانی اثنین کے صدقے میں اے رب جلیل
اس جہان کی زندگی ہو تابع سنت خلیل

اے خدا بہر جمیل احمد شہیر ذوالعطا
کامیاب و کامراں فرما مجھے در دوسرٰی

اے خدا بہر خلیل احمد حلیم و خوش وقار
ہو عطا دنیا و دیں رکھ اپنی عافیت پر نثار

اے خدا صدقے میں ان ناموں کے دل کو شاد کر
کفر کو برباد کر، اسلام کو آباد کر